4 اپریل 2026 - 17:05
مآخذ: ابنا
 ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ کے کم از کم 7 طیارے تباہ:سی این این

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہیکہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکہ اپنے کم از کم سات پائلٹ والے طیارے کھو چکا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہیکہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکہ اپنے کم از کم سات پائلٹ والے طیارے کھو چکا ہے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں فضائی جھڑپوں اور کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی فضائیہ کے متعدد جنگی طیارے ایرانی فضائی دفاعی نظام کا نشانہ بنے۔ ان میں ایف 35 اور اے 10 جیسے جدید طیارے بھی شامل بتائے جا رہے ہیں، جبکہ دو فوجی ہیلی کاپٹرز کو بھی مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اس صورتحال کے بعد وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی سلامتی ٹیم نے مبینہ حملوں اور نقصانات پر غور کیا۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق یہ اجلاس ہنگامی بنیادوں پر بلایا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابتدائی ردعمل میں ان نقصانات کو کم اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مختصر گفتگو میں کہا کہ "یہ جنگ ہے، اور ہم جنگ میں ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha